منگلورو:7/جولائی (ایس اؤنیوز) دکشن کنڑا ضلع سمیت ساحلی پٹی پر ادھر کچھ دنوں سے سماج دشمن قوتیں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے قانون اپنےہاتھوں میں لینےکی کوشش کررہی ہیں، لیکن ریاستی حکومت اس کو موقع نہیں دے گی اور ان تمام قوتوں کو اپنے انجام تک پہنچانے کے لئے کام کریں گی۔ ان خیالات کا اظہار ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا نے کیا۔ وہ یہاں منگلورو کے اڈیار میں منعقدہ کانگریس سماویش میں شرکت کے لئے منگلورو کے بجپے ہوائی اڈے پرپہنچنے کے بعد اخبارنویسوں سے بات کر رہے تھے۔
وزیرا علیٰ نے کہاکہ جو بھی قانون کو اپنے ہاتھ میں لینے کی کوشش کرے گا ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ سماج میں امن وامان قائم رکھنے کی ہرممکن کوشش کی جائے گی ، جو تنظیمیں سماج میں بدامنی پھیلانے کی کوشش کررہی ہیں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گی۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ساتھ ریاستی کابینہ کے وزیر رماناتھ رائی ، یوٹی قادر، رکن اسمبلی ابھئے چندر جین ، آئیون ڈیسوزا وغیرہ موجود تھے۔
